عراق: امریکی فضائی اڈے پر مارٹر گولوں سے حملہ

عراقی صوبے صلاح الدین کے شہر بَلد میں واقع امریکی  فضائی اڈے پر نامعلوم افراد نے تین مارٹر گولے داغے تاہم، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

1219170
عراق: امریکی فضائی اڈے پر مارٹر گولوں سے حملہ

عراقی صوبے صلاح الدین کے شہر بَلد میں واقع امریکی  فضائی اڈے پر نامعلوم افراد نے تین مارٹر گولے داغے ہیں۔

 ان گولوں کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  

فضائی اڈے  کے اندر گرنے والے گولوں سے وہاں اُگی ہوئی جھاڑیوں میں آگ لگی گئی جسے بعد میں مزید پھیلنے سے قبل ہی بجھا دیا گیا۔

 جس وقت یہ گولے داغے گئے اُس وقت  اڈے پر عراقی فوج کو تربیت دینے والے امریکی اہلکار موجود تھے۔

 ایک اعلیٰ عراقی فوجی افسر نے نام مخفی رکھتے ہوئے بتایا کہ مارٹر گولے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب رات بارہ بجے کے کچھ ہی دیر بعد پھینکے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں