اسرائیلی فوج کی طرف سے اسد انتظامیہ کے فوجی اہداف پر فضائی حملے

شام سے فائر کئے گئے 2 راکٹوں کے جواب  میں اسد انتظامیہ کے بعض فوجی اہداف کو جنگی طیاروں اور فائٹر ہیلی کاپٹروں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے: اسرائیلی فوج

1212720
اسرائیلی فوج کی طرف سے اسد انتظامیہ کے فوجی اہداف پر فضائی حملے

اسرائیلی فوج نے شام سے فائر کئے گئے 2 راکٹوں کے جواب  میں اسد انتظامیہ کے بعض فوجی اہداف پر فضائی حملے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں  کہا گیا ہے کہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے شمال میں رات کے وقت 2 راکٹ پھینکے گئے جن میں سے ایک اسرائیل کی حدودمیں گرا۔ راکٹوں کے جواب میں اسد انتظامیہ کے بعض اہداف کو جنگی طیاروں اور فائٹر ہیلی کاپٹروں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق نشانہ بنائے گئے اہداف میں 2 توپ بیٹریاں، بعض مانیٹرنگ پوسٹیں اور خبر رساں پوسٹیں اور ایک ایس4۔1 ائیر ڈیفنس بیٹری  شامل ہے۔

حملے کے دوران شام کی طرف سے اینٹی ائیر کرافٹ  گن فائرنگ کی گئی لیکن  اسرائیل کے ائیر ڈیفنس سسٹموں  کے فعال ہونے کے نتیجے میں یہ فائرنگ اسرائیل تک نہیں پہنچ سکی۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے حملے  کے وقت کی تصاویر اور ہدف بنائے گئے مقامات کا نقشہ بھی جاری کیا ہے۔

اسد انتظامیہ  کی خبر رساں ایجنسی صنعاء کے مطابق اسرائیلی حملے میں 3 فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

صنعاء نے مزید کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کے مقابل شام کا ائیر ڈیفنس سسٹم براہ راست فعال ہوا اور دمشق کے جنوب مغرب کی طرف فائر کئے گئے میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔



متعللقہ خبریں