اسرائیل نے قطر کو 30 ملین ڈالر  کی مالی امداد غزہ  پہنچانے کی اجازت دے دی

اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے ساتھ طے پانے والے فائر بندی کے سمجھوتے کے دائرہ کار میں قطر کو 30 ملین ڈالر  کی مالی امداد غزہ  پہنچانے کی اجازت دے دی

1197167
اسرائیل نے قطر کو 30 ملین ڈالر  کی مالی امداد غزہ  پہنچانے کی اجازت دے دی

اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے ساتھ طے پانے والے فائر بندی کے سمجھوتے کے دائرہ کار میں قطر کو 30 ملین ڈالر  کی مالی امداد غزہ  پہنچانے کی اجازت دے دی ہے۔

اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے KAN کی خبر  میں دعوی کیا گیا ہے کہ فائر بندی کے سمجھوتے میں حماس اور دیگر مزاحمتی  تحریک' فلسطین اسلامی جہادموومنٹ' کی کاروائیوں کی روک تھام، غزہ کی سرحد پر ہفتہ وار مظاہروں میں کمی اور اسرائیل  کی طرف   آتش گیر غبارے بھیجنے کا خاتمہ جیسی شرائط شامل ہیں۔

بیان میں فائر بندی کے سمجھوتے سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئیں  جبکہ حماس کی طرف سے موضوع سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ہفتے کے اواخر میں اسرائیل کی طرف سے غزہ پر کئے گئے حملوں میں 2 حاملہ خواتین سمیت 3 خواتین اور 2 شیر خوار  بچوں سمیت کُل 25 فلسطینی شہید اور 150 زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطین کے مزاحمتی گروپوں کی طرف سے اسرائیل کی طرف فائر کئے گئے راکٹوں کے نتیجے میں بھی ایک فلسطین الاصل سمیت   4 اسرائیلی ہلاک ہو گئے تھے۔

مصر اور اقوام متحدہ  کی ثالثی میں سوموار کے دن فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی کا سمجھوتہ طے پا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں