امریکہ اورایران کا ترکی بہ ترکی جواب،ایکدوسرے کی فوج دہشتگرد قرار دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے پاسداران انقلاب  کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم  قرار  دے دیا ہے جس کے جواب میں ایران نے بھی سینٹ کام کو دہشتگرد تنظیم قبول کر لیا ہے

1179459
امریکہ اورایران کا ترکی بہ ترکی جواب،ایکدوسرے کی فوج دہشتگرد قرار دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے پاسداران انقلاب  کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم  قرار  دے دیا ہے ۔

 اس فیصلے کا مقصد ایران کے خلاف دباؤ میں مزید اضافہ کرنا بتایا گیا ہے۔

 یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دوسرے ملک کی حکومت کے ایک حصے کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔

 دوسری جانب ،ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے امریکہ کی  مرکزی  کمان" سینٹ کام"  کو ایک دہشت گرد تنظیم اور امریکی حکومت کو دہشت گردی کا سر پرست  قرار دے دیا ہے۔

ایران کی اعلیٰ ترین سلامتی  کونسل نے  اس امریکی فیصلے کے جواب میں امریکی فوج کو  بھی "دہشت گرد تنظیم" قرار دے دیا ہے۔

خبر کے مطابق، ایران نے یہ بھی  کہا  ہے  کہ اس  امریکی فیصلے سے  مشرقِ  وسطی کے خطےکا امن واستحکام خطرے سے دوچار ہوجائے گا۔

 



متعللقہ خبریں