امریکہ مشرق وسطیٰ میں دہشتگردی کی قیادت کر رہا ہے: حسن روحانی

ہم صبر کر رہے ہیں لیکن ہمارے صبر کی بھی کوئی حد ہے۔ یہ صبر ہماری کمزوری کی وجہ سے نہیں بلکہ ہمارے تدبر اور علاقائی سلامتی کے لئے ہے: صدر حسن روحانی

1179961
امریکہ مشرق وسطیٰ میں دہشتگردی کی قیادت کر رہا ہے: حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کو آلے کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور دہشتگرد تنظیم داعش کے رہنماوں کو پناہ گاہ کے امکانات فراہم کر رہا ہے۔

صدر حسن روحانی نے دارالحکومت تہران میں قومی یومِ جوہری ٹیکنالوجی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کا ایران کی انقلابی فورسز کو دہشتگرد تنظیم اعلان کرنا ایک غلطی ہے۔

روحانی نے کہا ہے کہ متکبر عالمی طاقتیں اور امریکہ ایران کی انقلابی فورسز کو دہشت گرد تنظیم اعلان کر کے ایران  کے مقابل اپنی شکست اور کینے کی تلافی کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن یہ ایک غلطی ہو گی جو انقلابی فورسز کو مزید مضبوط کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں کہ جب امریکہ علاقے میں دہشت گردوں  کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور انہیں پناہ گاہیں مہیا کر رہا ہے ایران کی انقلابی فورسز عراق اور شام میں ان دہشت گردوں کے خلاف جنگ کر رہی ہیں۔

سن 1988 میں ایران کے مسافر طیارے کو امریکہ کی طرف سے گرائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے روحانی نے کہا کہ گلوبل دہشتگردی کی  قیادت آپ ہی تو کر رہے ہیں۔  میں پوچھتا ہوں کہ 1988 میں خلیج بصرہ پر  ایران کا مسافر طیارہ کس طاقت نے گرایا تھا؟ ایرانی عوام اور حکام کو خون میں ڈبونے کے لئے دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں ان کے ہاتھوں میں دھماکہ خیز مواد تھمانے والوں  کی خواہش ایران کو مطلق العنانی کے دور میں واپس دھکیلنا  چاہتے ہیں۔

امریکہ کے یک طرفہ طور پر جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہونے اور دیگر فریقین کے بھی اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براء نہ ہونے کی صورت میں ایران کے بھی سمجھوتے سے دستبردار ہونے کا ذکر کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ہم صبر کر رہے ہیں لیکن ہمارے صبر کی بھی کوئی حد ہے۔ ہمارا صبر ہماری کمزوری کی وجہ سے نہیں بلکہ ہمارے تدبر اور علاقائی سلامتی کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران اس معاملے میں کوئی اور قدم اٹھا سکتا ہے اگر آپ نے ہمیں مجبور کیا تو ہم IR8 سینٹری فیوجی تیار کرنا شروع کر دیں گے۔



متعللقہ خبریں