مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی شہید

آج  صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ پناہ گزین کیمپ کے نزدیک قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 23 سالہ فلسطینی محمد عدوان شہید  اور تین دیگر زخمی ہو گئے

1175488
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی شہید

 اطلا ع کے مطابق،  غزہ پٹی کے نزدیک اسرائیلی بستیوں میں غلطی سے خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔

دوسری جانب فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ آج  صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ پناہ گزین کیمپ کے نزدیک قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 23 سالہ فلسطینی محمد عدوان شہید  اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

 مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے صبح سویرے قلندیا کیمپ میں گرفتاریاں کیں  جس کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں نے فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔

اس سے قبل بھی  اسرائیلی فوج کی  کشتیوں  نے غزہ  کی پٹی میں خان یونس اور رفح کے مقابل ساحلوں میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کی جانب فائرنگ کی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں