مصر کی کوششیں کارگر، غزہ میں حماس نے جنگ بندی بحال کردی

حماس کے ترجمان فوزی برحوم  نے بتایا  کہ  مصر کی ثالثی سے اسرائیل اور فلسطین  کے مزاحمتی گروہوں کے درمیان  جنگ بندی کی کوششیں کار گر ثابت   ہوئیں   اور اس کا باقاعدہ  اعلان کر دیا گیا ہے

1170511
مصر کی کوششیں کارگر، غزہ میں  حماس نے جنگ بندی بحال کردی

حماس  نے مصر کی ثالثی    کے نتیجے میں  غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

 حماس کے ترجمان فوزی برحوم  نے  صدائے اقصی      ریڈیو سے گفتگو کرتےہوئے بتایا  کہ  مصر کی ثالثی سے اسرائیل اور فلسطین  کے مزاحمتی گروہوں کے درمیان  جنگ بندی کی کوششیں کار گر ثابت   ہوئیں   اور اس کا باقاعدہ  اعلان کر دیا گیا تاہم، عینی شاہدین کے مطابق ، شمالی غزہ کے قصبے بیت الحنون  میں  حماس   کی مسلح  شاخ   عزت الدین الغسام   کے ایک  مرکز پر  اسرائیل نے بمباری   کی جس سے  ایک مسجد  شہید ہو گئی ۔

 علاوہ ازیں اسرائیلی جنگی طیاروں   اور  اس کے توپ خانوں  نے  غزہ کے جنوبی،شمالی اور وسطی علاقوں کی زرعی اراضیوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

 یاد رہے کہ  گزشتہ شام اسرائیلی طیاروں نے  غزہ میں واقع حماس کے  ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا تھا ۔



متعللقہ خبریں