مقبوضہ فلسطین: اسرائیلی فوجیوں نے1فلسطینی کو شہید کر دیا

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی فوجیوں   نے سلفیت نامی  شہر میں کاروائی کی  جس کے دوران   فلسطینیوں  اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں جس میں 1 فلسطینی شہید ہو گیا

1162266
مقبوضہ فلسطین: اسرائیلی فوجیوں نے1فلسطینی کو شہید کر دیا

 اسرائیلی فوجیوں  نے  مقبوضہ فلسطین میں  ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا ۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی فوجیوں   نے سلفیت نامی  شہر میں کاروائی کی  جس کے دوران   فلسطینیوں  اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

 اس دوران فلسطینی مظاہرین نے سنگ باری شروع کر دی جس کے جواب میں  اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر  اصلی اور ربڑکی گولیوں کا استعمال شروع کیا ۔

 فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق  ان جھڑپوں میں  محمد جمیل  عبدالفتاح  شاہین نامی ایک 23 سالہ فلسطینی   شہید ہو گیا ۔



متعللقہ خبریں