شام: فضائی حملے کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک

شام کے ٹینشن فری زون  کی سرحدوں میں واقع تحصیل جسیر الشعور میں فضائی حملے کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک، 2 شدید زخمی

1160346
شام: فضائی حملے کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک

شام کے ٹینشن فری زون  کی سرحدوں میں واقع تحصیل جسیر الشعور میں فضائی حملے کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

ادلب سول ڈیفنس 'وائٹ ہیلمٹ" کے سربراہ  مصطفیٰ حاجی یوسف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شام کے وقت جسیر الشعور پر حملے کے بعد امدادی کاموں کے دوران جنگی طیاروں نے سول ڈیفنس کی امدادی ٹیموں کو ہدف بنایا۔

حاجی یوسف کے مطابق حملے میں ایک سول ڈیفنس رضاکار سمیت 4 شہری ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 2 رضا کار شدید زخمی ہوئے ہیں۔

شامی مخالفین  کے ائیر کرافٹ مانیٹرنگ ہاوس کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق حمیمیم سے اڑنے والے ایس یو 34 روسی جنگی طیارے نے جسیر الشعور میں حملہ کیا۔

علاوہ ازیں اسد انتظامیہ اور ایرانی حمایت کے حامل غیر ملکی دہشت گرد گروپ بھی صبح سے ادلب  کی تحصیلوں  خان شیخون، سراقب، معارشورین، الناجیہ، تل مینیس ، دیر الشرقی اور حاما کے شمالی دیہاتوں پر توپ حملوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شامی انتظامیہ کے جنگی طیاروں نے بھی کل شام سے فضائی حملوں کا آغاز کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسد انتظامیہ اور ایرانی حمایت کے حامل دہشت گرد گروپوں کی طرف سے سوچی سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رواں سال کے آغاز سے ادلب ٹینشن فری زون میں کئے گئے فضائی و زمینی حملوں میں کم از کم 116 شہری  ہلاک اور 342 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں