اسرائیلی طیاروں کا غزہ پر حملہ،حماس کے ٹھکانے نشانے پر

اسرائیلی اور فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب غزہ پٹی میں حماس تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

1157718
اسرائیلی طیاروں کا غزہ پر حملہ،حماس کے ٹھکانے نشانے پر

اسرائیلی اور فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب غزہ پٹی میں حماس تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قابض اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ یہ کارروائی اُن دھماکہ خیز غباروں کے جواب میں کی گئی جو غزہ سے اسرائیلی  جانب  داغے گئے تھے۔

دوسری جانب فلسطینی  حفاظتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں حماس کے کئی ٹھکانوں کو پر حملہ کیا۔

 کارروائی کے نتیجے میں مالی  نقصان ہوا تاہم کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

 دوسری جانب ، گزشتہ  شب غزہ  کی پٹی کے وسط میں واقع پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں واقع سرحدی باڑ کے نزدیک احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

اس احتجاج میں درجنوں فلسطینی شریک تھے جن میں سے  بعض نے آتش گیر مادے کے حامل غبارے بھی   فضا میں چھوڑے  ۔

 

 



متعللقہ خبریں