شام: بم سے مسلح موٹر سائیکل سے حملہ، 8 شہری ہلاک

ضلع ادلب کی تحصیل باب میں بم سے مسلح موٹر سائیکل سے حملے کے نتیجے میں 8 شہری ہلاک ہو گئے

1157559
شام: بم سے مسلح موٹر سائیکل سے حملہ، 8 شہری ہلاک

شام کے ضلع ادلب کی تحصیل باب میں بم سے مسلح موٹر سائیکل سے حملے کے نتیجے میں 8 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

آزاد شامی فوج  کے احتمال کے مطابق حملہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کی طرف سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 مارچ  کو YPG/PKK کی طرف سے عزیز میں مخالفین کے ٹھکانوں پر حملے کے نتیجے میں آزاد شامی فوج کے 6 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK نے 21 فروری کو بھی اپنے زیر قبضہ تحصیل منبج سے فرات ڈھال آپریشن کے علاقے میں واقع تحصیل جرابلس پر بم سے مسلح گاڑی سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں آزاد شامی فوج کے 5 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج نے فرات ڈھال آپریشن کے ساتھ فروری 2017 کو باب کو دہشت گردوں سے پاک کیا تھا۔ یہ تحصیل  YPG/PKKکے زیر قبضہ تحصیلوں تل رفات اور منبج کے درمیان واقع ہے۔



متعللقہ خبریں