ایران نے اپنے خلاف امریکی مقدمہ جیت لیا
ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکہ کے خلاف مقدمہ جیت لیا جبکہ عدالت نے امریکی موقف کو مسترد کردیا ہے
![ایران نے اپنے خلاف امریکی مقدمہ جیت لیا](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/dd0a/59fe/8f34/5ba52b1ec90fa.jpg?time=1719104592)
ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکہ کے خلاف مقدمہ جیت لیا جبکہ عدالت نے امریکی موقف کو مسترد کردیا ہے۔
خبر کے مطابق، ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکہ کے خلاف منجمد اثاثوں کے حوالے سے مقدمہ جیت لیا جبکہ عدالت نے امریکی موقف کو مسترد کردیا ہے۔
عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے ایران امریکہ میں اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کیلئے کارروائی آگے بڑھا سکتا ہے، فیصلے کے بعد ایران 2 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثوں کیلئے مقدمے کو آگے بڑھائے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ نے ایران پر 1983 میں بیروت میں امریکی اڈے پر حملے کا الزام لگایا تھا، امریکہ کا موقف تھا کہ ایران بین الاقوامی دہشت گردی کی معاونت کرتا ہے جس کے بعد امریکی عدالت نے 2016 میں ایران کے 2 ارب ڈالرز کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔
متعللقہ خبریں
![حزب اللہ کے "اسرائیلی زمینوں اور شہریوں پر حملوں" کو ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/b23e/73df/39d5/661643b710422.jpg?time=1719104593)
حزب اللہ کے "اسرائیلی زمینوں اور شہریوں پر حملوں" کو ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا
"آزاد دنیا کو غیر مشروط طور پر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے"، کاٹز