غزہ کی  پٹی اور مصر کے درمیان واقع سرنگ  میں دو فلسطینی ہلاک

غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان موجود سرنگوں کے ذریعے   فلسطینی اپنا تجارتی مال  فلسطین سے مصر اور مصر سے فلسطین   لاتے اور لے جاتے ہیں

1142541
غزہ کی  پٹی اور مصر کے درمیان واقع سرنگ  میں دو  فلسطینی ہلاک

غزہ کی  پٹی اور مصر کے درمیان واقع سرنگ  میں اسرائیلی صہیونی فوج   کی جانب سے استعمال کی جانے والی زہریلی گیس  کے نتیجے میں  دو فلسطینی   ہلاک ہوگئے ہیں۔

غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان موجود سرنگوں کے ذریعے   فلسطینی اپنا تجارتی مال  فلسطین سے مصر اور مصر سے فلسطین   لاتے اور لے جاتے ہیں۔

غزہ میں  وزارتِ ڈاخلہ کی جانب سے جاری  کردہ تحریری  اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ   اتوار کے روز   غزہ      کی پٹی اور  مصر کے درمیان    تجارت کے لیے استعمال کی جانے والے سرنگ  میں دو فلسطینی  ہلاک ہوگئے ہیں۔

غزہ پٹی کے مشرق میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جمعہ کی شام احتجاجی ریلیوں میں شریک مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔ ان میں 6 بچّے اور 9 خواتین شامل ہیں۔

دریں اثنا جمعہ کی شام ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیل کے ساتھ سرحدی باڑ کے نزدیک پانچ مقامات پر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین فلسطینی پناہ گزینوں کو واپسی کا حق دینے اور غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

رواں سال مارچ سے شروع ہونے والے احتجاجی ریلیوں کے سلسلے میں اب تک 200 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں