موساد کا جاسوس حراست میں لے لیا گیا: لبنان فورسز

حماس کے لیڈر پر قاتلانہ حملے میں ملوث اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے جاسوس کو حراست میں لے لیا گیا: لبنان فورسز

1131574
موساد کا جاسوس حراست میں لے لیا گیا: لبنان فورسز

لبنان کی فوج نے حماس کے لیڈر پر قاتلانہ حملے میں ملوث اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لئے جاسوسی کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لینے کا اعلان کیا ہے۔

لبنان فورسز کی طرف سے کل جاری کردہ بیان کے مطابق مشتبہ کا نام  حسن احمد بیتو ہے اور وہ قاتلانہ حملے کے سلسلے میں حراست میں لیا جانے والا دوسرا شخص ہے۔ جسے   موساد سال 2014 سے استعمال کر رہی تھی۔

مزید کہا گیا ہے کہ مشتبہ شخص نے قاتلانہ حملے سے قبل معلومات حاصل کیں اور کھوج لگایا اور اسے موساد کی طرف سے قاتلانہ حملے کے بعد لبنان سے نکلنے کا حکم بھی ملا تھا۔ مشتبہ شخص موساد کے مطالبے پر لبنان سے نکلا اور 3 ماہ بعد واپس لوٹ آیا۔

مشتبہ شخص سے بہت سے الیکٹرانک آلات بھی ملے ہیں کہ جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ یہ اسے موساد نے دئیے تھے۔

مشتبہ شخص کی قومیت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ حماس کے لیڈروں میں سے محمد ہمدان پر گذشتہ سال ماہِ جنوری میں لبنان کے  جنوبی شہر سائیدا میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

حملہ گاڑی میں بم نصب کر کے کیا گیا اور حملے  کے نتیجے میں محمد ہمدان زخمی ہو گئے تھے۔

لبنان کی حکومت ا ور حماس نے حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا دعوی کیا تھا۔

حملے سے چند روز بعد لبنانی حکام نے حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لینے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں