شام پر اسرائیل کا حملہ،4 شامی فوجی ہلاک6 زخمی

شام میں متعین روسی  فوجی مرکز  کے مطابق، اسرائیلی حملے میں شامی فوج کے 4 اہلکار  ہلاک اور 6 زخمی ہو گئےہیں

1129743
شام پر اسرائیل کا حملہ،4 شامی فوجی ہلاک6 زخمی

شام میں متعین روسی  فوجی مرکز  کے مطابق، اسرائیلی حملے میں شامی فوج کے 4 اہلکار  ہلاک اور 6 زخمی ہو گئےہیں۔

 عسکری مرکز نے تصدیق کی ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کی جانب سے داغے گئے 30 سے زیادہ کروز میزائلوں اور گائیڈڈ بموں کو فضا میں تباہ کر دیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے ایرانی تنظیم "القدس فورس" کے شام میں میں موجود ٹھکانوں کو آج  صبح نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے آج  جاری بیان میں باور کرایا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے اسرائیل کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور شام میں پاؤں جمانے کی کوششوں پر روک لگانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں