شام: عفرین میں 2 بم حملے، 2 افراد ہلاک 8 زخمی

عفرین میں اندازے کے مطابق دہشتگرد تنظیم YPG/PKK کی طرف سے کئے گئے 2 بم حملوں میں 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے

1129343
شام: عفرین میں 2 بم حملے، 2 افراد ہلاک 8 زخمی

شام کے علاقے عفرین میں اندازے کے مطابق دہشتگرد تنظیم YPG/PKK کی طرف سے کئے گئے 2 بم حملوں میں 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

دہشتگردوں کی طرف سے یہ حملہ ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج  کے مشترکہ شاخ زیتون  آپریشن کے آغاز کی پہلی سالانہ یاد کے موقع پر کیا گیا ہے۔

پہلے حملے میں بم ایک مسافر بس میں نصب کیا گیا تھا جسے اس وقت اڑا دیا گیا جب بس تحصیل کے مرکزی علاقے کاوا چوک سے گزر رہی تھی۔

دھماکے میں 2 شہری ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

دوسرا حملہ تحصیل کے مرکز میں ایک مصروف شاہراہ  پر کوڑے دان میں رکھے گئے بم سے کیا گیا۔

دھماکے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم YPG/PKK شاخ زیتون آپریشن کے ذریعے عفرین سے نکالے جانے کے بعد سے وقتاً فوقتاً حملے کر کے شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتی رہتی  ہے۔



متعللقہ خبریں