پولینڈ اپنے ماتھے پر کلنک کے ٹیکے کا نشان مٹا نہ پائے گا، ایران

دوسری جنگ عظیم میں ایران نے پولش شہریوں کی جانیں بچائی تھیں   تا ہم اب یہ ملک "ایران مخالف  ایک ناامیدی کی حامل ایک سرکس کی میزبانی کر رہا ہے

1124276
پولینڈ اپنے ماتھے پر کلنک کے ٹیکے کا نشان مٹا نہ پائے گا، ایران

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے وارسامیں منعقد ہونے والے ایران مخالف سربراہی اجلاس پر ردِ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے  کہا کہ "پولینڈ اپنے ماتھے پر کلنک کےاس  ٹیکے کے نشان  کو صاف نہیں  کر پائے گا۔ "

ظریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  پر اپنے اعلان میں  امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے اعلان کردہ مذکورہ سربراہی اجلاس پر شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری جنگ عظیم میں ایران نے پولش شہریوں کی جانیں بچائی تھیں   تا ہم اب یہ ملک "ایران مخالف  ایک ناامیدی کی حامل ایک سرکس کی میزبانی کر رہا ہے۔ "  پولینڈ اپنے ماتھے سے کلنک کو صاف نہ کر پائے گا۔

سربراہی اجلاس کے میزبان اور شرکاء سے اپیل کرنے والے ظریف نے  امریکہ کے ایران مخالف"حالیہ شو"   میں  شریک طرفین کے "مرنے یا پھرشرم کے ساتھ  یاد کیے  جانے " کا دعوی کرتے ہوئے  اس بات پر زور دیا کہ ایران ہمیشہ سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔

واضح  رہے کہ امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے مشرق وسطی کے دورے کے سلسلے میں مصری دارالحکومت قاہرہ میں ایک بیان میں کہا  تھا کہ 13 تا فروری پولینڈ میں مشرق وسطی کے مرکزی خیال پر  اوربالخصوص ایران کی خطے میں عدم استحکام پالیسیوں پر غور کیا جائیگا اور اس اجلاس میں  دنیا بھر سے نمائندے شرکت کریں گے ، اجلاس میں بیسیوں ممالک مشرق وسطی میں استحکام، امن، آزادی اور سیکورٹی کے معاملات میں خاصکر ایران  کی خطے میں  عدم استحکام کی  کاروائیوں کا سد ِ باب کرنے کے لیے یکجا ہوں گے۔



متعللقہ خبریں