ایران: ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کے سمجحوتوں پر فوری عمل درآمد

ہمسایہ ممالک کے ساتھ طے پانے والے اقتصادی تعاون کے سمجھوتوں پر تیزی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے: ایران

1122314
ایران: ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کے سمجحوتوں پر فوری عمل درآمد

ایران نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ طے پانے والے اقتصادی تعاون کے سمجھوتوں پر تیزی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

ایران کے صدارتی دفتر سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق صدر حسن روحانی کی زیر قیادت اقتصادی کوآرڈینیشن ہائی کونسل کا اجلاس دارالحکومت تہران میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسمبلی کے اسپیکر علی لارجانی ، عدلیہ کے سربراہ صادق لارجانی، نائب صدر اسحاق جہانگیری، وزیر صنعت و تجارت رضا رحمانی اور مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصرہمتی نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کے سمجھوتوں ، برآمدات و درآمدات اور مشترکہ سرمایہ کاری جیسے موضوعات پر  طے پانے والے سمجھوتوں کا جائزہ لیا گیا اور ان سمجھوتوں پر فوری عمل درآمد پر زور دیا گیا۔



متعللقہ خبریں