مجھے سعودی عرب کے حوالے نہ کیا جائے: سعودی لڑکی کی اپیل

آسٹریلیا میں پناہ کی متلاشی سعودی خاتون نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسے سعودی عرب  کے حوالے نہ کیا جائے

1120390
مجھے سعودی عرب کے حوالے نہ کیا جائے: سعودی لڑکی کی اپیل

آسٹریلیا میں پناہ کی متلاشی سعودی خاتون نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسے سعودی عرب  کے حوالے نہ کیا جائے۔

18 سالہ راہف محمد کے مطابق وہ اپنے گھر والوں کی طرف سے کی جانے والی زیادتیوں اور استحصال سے فرار ہوئی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ اُس نے خود کو بنکاک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں بند کر لیا ہے۔

 وہ گزشتہ روز ہی کویت سے تھائی لینڈ پہنچی تھی جہاں سے وہ آسٹریلیا جانا چاہتی تھی تاہم، حکام نے اس کا پاسپورٹ ضبط کر لیا ہے۔

 انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہا ہے کہ اس لڑکی کو واپس سعودی عرب روانہ نہ کیا جائے۔

 

 



متعللقہ خبریں