متحدہ عرب امارات کا ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر گرنے کا منظر کیمرے میں بھی قید ہوگیا،راس الخیمہ کی پہاڑی پر ہیلی کاپٹر گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی ۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے تمام 4 افراد ہلاک ہوگئے

1116078
متحدہ عرب امارات کا ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ریاست راس الخیمہ میں ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ کسی اماراتی فوجی طیارے یا ہیلی کاپٹر کے گرنے اور اس کے عملے کے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اماراتی مسلح افواج نے 15 مئی کو اعلان کیا تھا کہ اس کا ایک فوجی طیارہ ریاست میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور تربیت کار جاں بحق ہوئے۔

ہیلی کاپٹر گرنے کا منظر کیمرے میں بھی قید ہوگیا،راس الخیمہ کی پہاڑی پر ہیلی کاپٹر گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی ۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے تمام 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

راس الخیمہ کےگو رنر نے حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں