عراق، داعش کے دہشت گردوں کا ایک چیک پوسٹ پر حملہ

دہشت گردوں کے حملے   سے چھڑنے  والی جھڑپ میں دو پولیس اہلکار جان بحق  جبکہ تین گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا

1115788
عراق، داعش کے دہشت گردوں کا ایک چیک پوسٹ پر حملہ

دہشت گرد تنظیم داعش نے  کے عراقی مشرقی صوبے دیالہ میں ایک چیک پوسٹ پر حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

عراقی میڈیا کی خبروں کے مطابق داعش کے عسکریت پسندوں نے رات گئے دیالہ  سے منسلک ایک تحصیل اور قصبے کے درمیان واقع ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

دہشت گردوں کے حملے   سے چھڑنے  والی جھڑپ میں دو پولیس اہلکار جان بحق  جبکہ تین گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ رات کے اندھیرے سے استفادہ کرتے ہوئے دہشت گرد  جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب  ہو گئے ہیں تو علاقے کو مزید سیکورٹی قوتوں کو روانہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عراق میں داعش کا ایک بڑے پیمانے پر خاتمہ کیے جانے کے بعد  ایک سال جیسے طویل عرصے کے گزرنے کے باوجود  دہشت گرد گاہے بگاہے دہشت گرد کاروائیاں کرتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں