حوثیوں اور یمنی فوج کے درمیان جھڑپ میں 18 حوثی عسکریت پسند ہلاک

دالی شہر سے منسلک 7 تحصیلیں حکومتی کنٹرول میں ہیں تو  دیمت اور جوبین تحصیلوں کا ایک بڑا رقبہ حوثیوں کے قبضے میں ہے

1111664
حوثیوں اور یمنی فوج کے درمیان جھڑپ میں 18 حوثی عسکریت پسند ہلاک

یمنی شہر دالی میں حوثیوں اور یمن فوج کے درمیان جھڑپوں میں 18 حوثی عسکریت پسند ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج کی ویب سائٹ"ستمبر نیٹ" کی خبر کے مطابق  حوثی عسکریت پسندوں نے تحصیل دیمت  میں فوج کے بعض مورچوں میں خفیہ طور پر داخل ہونے کی کوشش کی۔

اس پر فوج نے کاروائی کی ، اس تصادم میں حوثیوں کے 2 کمانڈروں سمیت 18 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

اس جھڑپ کے ذریعے حوثیوں  کو پسپا کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دالی شہر سے منسلک 7 تحصیلیں حکومتی کنٹرول میں ہیں تو  دیمت اور جوبین تحصیلوں کا ایک بڑا رقبہ حوثیوں کے قبضے میں ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ دیمت اور جوبین  کی بازیابی کے لیے فوج نے آپریشن کرتے ہوئے بعض علاقوں پر قبضہ جما لیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں