فرات ڈھال کاروائی کے علاقے میں دہشت گردوں کا آزاد شامی فوج کی لائن پر حملہ

دہشت گردوں کے مارے  تحصیل کے گرد و نواح میں  شروع کردہ حملوں کا جواب آزاد شامی فوج نے دیا

1107330
فرات ڈھال کاروائی کے علاقے میں دہشت گردوں کا آزاد شامی فوج کی لائن پر حملہ

علیحدگی پسند تنظیم وائے پی جی/PKK  نےفرات ڈھال  کاروائی  علاقے میں آزاد شامی فوج کی لائن پر حملہ کیا ہے۔

وائے پی جی/PKK  نے ترکی کی سرحدوں سے 19 کلو میٹر کے فاصلے پر شامی شہر حلب سے منسلک مارے تحصیل  کو بھاری اسلحہ سے ہدف بنایا۔

دہشت گردوں کے مارے  تحصیل کے گرد و نواح میں  شروع کردہ حملوں کا جواب آزاد شامی فوج نے دیا۔

طرفین کے مابین تصادم تین گھنٹے تک جاری رہا تو  آزاد شامی فوج کا کوئی بھی رکن ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

دوسری جانب سے فرات ڈھال  کاروائی  علاقے  میں تحصیل کے جنوبی علاقوں سے بشارالاسد انتظامیہ کی قوتوں نے  آزاد شامی فوج پر دھاوا بولا۔

اس دوران بھی مخالفین  میں سے کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

 

 



متعللقہ خبریں