ایران: دفاعی میزائلوں میں جوہری وار ہیڈ استعمال کرنے کا ہمارا کوئی منصوبہ نہیں ہے

ایران کا میزائل پروگرام کلیتاً مزاحمتی مقاصد کا حامل ہے اور ملکی دفاع کا ایک حصہ ہے۔ دفاعی میزائلوں میں جوہری وارہیڈ استعمال کرنے کا ہمارا نہ تو کوئی منصوبہ ہے اور نہ کوئی پروگرام: بہرام قاسمی

1100704
ایران: دفاعی میزائلوں میں جوہری وار ہیڈ استعمال کرنے کا ہمارا کوئی منصوبہ نہیں ہے

ایران  نے کہا ہے کہ دفاعی میزائلوں میں جوہری وار ہیڈ استعمال کرنے کا ہمارا کوئی منصوبہ کوئی پروگرام نہیں ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے وزارت کی انٹرنیٹ سائٹ سے جاری کردہ تحریری بیان میں مغربی ممالک کے ایران مخالف بیانات اور میزائل پروگرام  کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر لانے کے لئے فرانس اور برطانیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر تنقید کی ہے۔

قاسمی نے کہا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام کلیتاً مزاحمتی مقاصد کا حامل ہے اور ملکی دفاع کا ایک حصہ ہے۔ دفاعی میزائلوں میں جوہری وارہیڈ استعمال کرنے کا ہمارا نہ تو کوئی منصوبہ ہے اور نہ کوئی پروگرام۔

انہوں نے کہا ہے کہ میزائل پروگرام سے متعلق اندیشے بے بنیاد ہیں اور بعض ممالک کے اہداف کے پیش نظر ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

قاسمی نے کہا ہے کہ ہم اپنے پروگراموں کو اندیشوں  کے مطابق ترتیب نہیں دیتے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان اندیشوں کی درست، منطقی اور بنیادی وجہ بھی موجود نہیں ہے بلکہ یہ اندیشے دنیا میں ایران مخالف حکومتوں کی سیاست  کی پیداوار ہیں۔

مغربی ممالک کو دوہرے معیاروں پر عمل پیرا ہونے کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے یمن میں سعودی عرب کی کاروائیوں پر تو آواز  نہیں اٹھائی  لیکن ایران کے "پُر امن دفاعی پروگرام" کے خلاف متحرک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں