لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کے خلاف آپریشن جاری رہے گا: نیتین یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ لبنان کی سرحد پر حزب اللہ ملیشیا کی کھودی گئی سرنگوں کا مقصد دہشت گردوں کو ہمارے ملک میں داخل کرانا ہے جس کے خلاف آپریشن جاری رہے گا

1100690
لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کے خلاف آپریشن جاری رہے گا: نیتین یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ لبنان کی سرحد پر حزب اللہ ملیشیا کی کھودی گئی سرنگوں کا مقصد دہشت گردوں کو ہمارے ملک میں داخل کرانا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے سرحد پر موجود سرنگوں کے بارے میں چند روز قبل فیصلہ کیا اور گزشتہ روز  اس پرعمل درآمد کیا گیا۔

 انہوں‌نے کہا کہ جب تک ضرورت ہوگی حزب اللہ کی سرنگوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز یہ دعوی‌کیا تھا کہ اس نے لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کی کھودی گئی سرنگوں کی نشاندہی کی ہے۔

 فوج کا کہنا ہے کہ سرحد پر حزب اللہ کی سرنگوں کی موجودگی کی ذمہ دار لبنانی حکومت ہے اور یہ قرارداد 1701 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

گزشتہ  روز جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی  سرزمین  کے اندر کھو دی جانے والی مذکورہ سرنگوں کو منہدم کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ  پیر کی شب کارروائی کی گئی۔

بیان کے مطابق ،ان سرنگوں کی کھدائی کے پیچھے دہشت گرد تنظیم حزب اللہ ملوث ہے۔

 اس مقصد کے لیے حزب اللہ کو ایران کی حمایت اور مالی اعانت حاصل ہے تا کہ لبنانی ملیشیا اسرائیل کے خلاف سرگرمیوں کا دائرہ پھیلا سکے۔

 



متعللقہ خبریں