خاشقجی قتل کے باوجود سعودی عرب کا ساتھ دینا مضحکہ خیز بیان ہے : ایران

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے جس میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ خاشقجی کے قتل کے باوجود امریکہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے

1092032
خاشقجی قتل کے باوجود سعودی عرب کا ساتھ دینا مضحکہ خیز بیان ہے : ایران

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے جس میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ خاشقجی کے قتل کے باوجود امریکہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

 ظریف نے کہا کہ امریکی صدر ایران پر تنقید کرنے کے لیے سعودی عرب کے ظلم و بربریت کو درست قرار دینے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

 ٹرمپ کے بیان کا تمسخر اڑاتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اُن کا ملک بھی شاید کیلیفونیا کی جنگلاتی آگ کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے کیونکہ انہوں نے ان جنگلات میں سے خشک گھاس اور گری ہوئی لکڑیاں جمع کرنے میں حصہ نہیں لیا تھا۔



متعللقہ خبریں