اقوام متحدہ: یمن میں فی الفور فائر بندی کی جائے

اقوام متحدہ کے مطابق  یمن میں آبادی کے نصف کو تشکیل دینے والے14 ملین انسانوں کو فاقہ کشی کے خطرات کا سامنا  ہے

1087779
اقوام متحدہ: یمن میں فی الفور فائر بندی کی جائے

اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے ذمہ دار ڈپٹی سیکرٹری جنرل مارک لو کوک  نے خانہ جنگی کے جاری ہونے والے  اور ا س وقت عالمی سطح پر عظیم ترین انسانی المیہ سے دو چار یمن میں تمام تر طرفین سے فائر بندی کی اپیل کی ہے۔

لو کوک نے ایک تحریری اعلامیہ کے ذریعے یمن میں طرفین کو اعتدال پسندی کی اپیل کی ہے۔

طرفین کے  بین الاقوامی انسانی قوانین کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ضرورت پرزور دینے والے لو کوک نے  اس ملک میں انسانی امداد کی ترسیل کیے جانے والے مقامات میں سے ایک حدیدہ  اور گرد و نواح  کے علاقوں میں فی الفور فائر بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یمن میں حوثیوں اور سعودی  عرب کی قیادت کے اتحادیوں کی حمایت  ہونے والی حکومتی قوتوں کے درمیان تین سال  سے زائد جاری جنگ میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق  یمن میں آبادی کے نصف کو تشکیل دینے والے14 ملین انسانوں کو فاقہ کشی کے خطرات کا سامنا  ہے۔

جبکہ 22 ملین افراد انسانی امداد اور تحفظ کے فقدان  سے دو چار ہیں۔

متعدد مسائل پائے جانے والے  ملک میں پینے کے صاف پانی کی قلت ، خوراک کی کمیابی، ادویات و طبی سازو سامان کی عدم دستیابی جیسے اسباب سے ہیضے سمیت متعدد موذی امراض  جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں