شام: تحصیل الباب میں بیک وقت 2 بم حملے

شام میں فرات ڈھال آپریشن کی مدد سے دہشتگردی سے صاف کی گئی تحصیل الباب  کے مرکز میں اور تحصیل سے منسلک علاقے قباسین میں بیک وقت 2 بم حملے کئے گئے

1085478
شام: تحصیل الباب میں بیک وقت 2 بم حملے

شام میں فرات ڈھال آپریشن کی مدد سے دہشتگردی سے صاف کی گئی تحصیل الباب  کے مرکز میں اور تحصیل سے منسلک علاقے قباسین میں بیک وقت 2 بم حملے کئے گئے۔

تحصیل الباب کے مرکز میں عائشہ مسجد کے قریب  اور پارک کی ہوئی موٹر سائیکل پر نصب ریموٹ کنٹرول بم سے  کئے گئے حملے میں 2 اور قباسین  میں واقع خالد بن ولید مسجد  کے قریب کئے گئے بم حملے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا ہے۔

سول ڈیفنس ٹیموں نے دھماکوں کے بعد لگنے والی آگ  کو بجھایا اور سکیورٹی فورسز نے حفاظتی تدابیر میں اضافہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ الباب کا علاقہ شامی مخالفین کے زیر کنٹرول ہے اور دونوں حملوں کا مساجد کے قریب کیا جانا مرکز توجہ بنا ہے۔

حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں