اسرائیلی فوج کا غزہ کے جنوب میں بعض علاقوں پر فضائی حملہ

غزہ کی طرف سے فائر کئے گئے راکٹ کے جواب میں اسرائیل کے جنگی طیاروں نے دہشت گردی کے ٹھکانوں پر حملہ کرنا شروع کر دیا ہے: اسرائیلی فوج

1070109
اسرائیلی فوج کا غزہ کے جنوب میں بعض علاقوں پر فضائی حملہ

اسرائیل کی فوج نے غزہ کے جنوب میں بعض علاقوں پر فضائی حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج کے سرکاری ٹویٹر  پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی طرف سے فائر کئے گئے راکٹ کے جواب میں اسرائیل کے جنگی طیاروں نے دہشت گردی کے ٹھکانوں پر حملہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

بیان میں حملے سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

تاہم غزہ کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق علاقے کے جنوبی حصے سمیت شہر بھر میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے اس سے قبل جاری کردہ بیان میں  کہا تھا کہ غزہ  سے اسرائیل کے جنوبی شہر بیر شوا میں راکٹ  گرایا گیا ہے۔

موضوع کے بارے میں اسرائیلی حکام میں سے کسی کی طرف سے بھی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر دفاع آوگڈور لیبر مین نے کل جاری کردہ بیان میں  کہا تھا کہ وہ بدھ کے روز  اسرائیلی سکیورٹی و سیاسی امور کی کابینہ کو غزہ پر وسیع حملے کا پلان پیش کریں گے۔



متعللقہ خبریں