یمن سے میزائل حملہ ،سعودی شہر نجران بال بال بچ گیا

سعودی زیر قیادت اتحادی قوتوں نے  یمنی حوثیوں کی طرف سے  نجران شہر پر داغا گیا میزائل   ناکارہ بنا دیا

1066534
یمن سے میزائل حملہ  ،سعودی شہر نجران بال بال بچ گیا

 سعودی زیر قیادت اتحادی قوتوں نے  یمنی حوثیوں کی طرف سے  نجران شہر پر داغا گیا میزائل   ناکارہ بنا دیا ۔

  اتحادی قوتوں کے  ترجمان  ترکی المالکی  نے بتایا کہ   اتحادی دفاعی نظام نے  گزشتہ شب  ایک میزائل حملہ فضا ہی میں  ناکام بنا دیا جو کہ یمنی شہر السعدہ سے کیا گیا تھا ۔

  المالکی نے  کہا کہ  سن 2015 سے جاری یمنی جنگ کے دوران سعودی سر زمین پر  تقریباً  204 میزائل  حملے ہوئے  جن کے نتیجے میں 112 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

   سعودی زیر قیادت  اتحادی قوتیں یمن کی آئینی حکومت  کی مدد کے سلسلے میں   فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے  جس کے جواب میں حوثی باغی سعودی عرب پر میزائل حملے  کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں