ایران میں شدید بارشوں اور سیلاب کی زد میں آنے سے تین افراد ہلاک

ایران کے شمال میں واقع مزین دران، گیلان اور گلستان صوبوں  سے منسلک  مختلف تحصیلوں میں ہونےوالی شدید بارشیں سیلاب پیدا ہونے کا موجب بنیں، جس سے رہائشی علاقے زیرِ آب آ گئے

1063622
ایران میں شدید بارشوں اور سیلاب کی زد میں آنے سے تین افراد ہلاک

شمالی ایران میں مؤثر ہونےو الی موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب  کی زد میں آنے والے تین افراد ہلاک ہو گئے۔
ایران کے شمال میں واقع مزین دران، گیلان اور گلستان صوبوں  سے منسلک  مختلف تحصیلوں میں ہونےوالی شدید بارشیں سیلاب پیدا ہونے کا موجب بنیں، جس سے رہائشی علاقے زیرِ آب آ گئے۔
علاقے کو روانہ کردہ امدادی ٹیموں نے سیلاب میں پھنسے 709 افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا۔ 
ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن  نے اطلاع دی ہے کہ گیلان  سے منسلک طالش علاقے میں ہاویک نہر میں گرنے والی گاڑی پر سوار 6 افراد میں سے تین کی اموات واقع ہو گئی ہیں تو ایک شخص لا پتہ ہو گیا ہے۔
باقی دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ 
حکام نے شدید بارشوں کی زد میں ہونےو الے علاقوں کے عوام کومجبوری نہ ہونے تک  اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی تلقین کی ہے۔ 
 



متعللقہ خبریں