سعودی عرب اپنے تحفظ کی خاطر کوئی ہرجانہ نہیں دے گا، محمد بن سلمان

ہم نے امریکہ سے خریدے گئے تمام تر ہتھیاروں کی ادائیگی کر دی ہے۔ یہ مفت میں لیا گیا اسلحہ نہیں

1063548
سعودی عرب اپنے تحفظ کی خاطر کوئی ہرجانہ نہیں دے گا، محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان  کا کہنا ہے کہ ان کا ملک متحدہ امریکہ سے 30 برس قبل  قائم ہو اتھا اور ان کا ملک تحفظ کی خاطر کسی قسم کا ہرجانہ ادا نہیں کرے گا۔

محمد بن سلمان نے بلوم برگ ٹیلی ویژن سے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب سے متعلق اعلانات  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ"سعودی  عرب سن 1744 سے ابتک اپنے وجود کو جاری رکھے ہوئے ہے، جو کہ میرے خیال میں امریکہ کے قیام سے تیس برس قبل  کا دور ہے، ٹرمپ کے حالیہ اعلانات حقائق کی مکمل طور پر عکاسی نہیں کرتے۔"

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب  اپنی سلامتی کے لیے کسی قسم کا ہرجانہ ادا نہیں کرے گا، ہم نے امریکہ سے خریدے گئے تمام تر ہتھیاروں کی ادائیگی کر دی ہے۔ یہ مفت میں لیا گیا اسلحہ نہیں۔

ملک کے اس معاملے کو "کوئی بھی دوست اچھی یا بری بات کر سکتا ہے"   کی نظر سے دیکھنے کا اظہار کرتے ہوئے پرنس نے کہا کہ"مجھے امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنا پسند ہے۔ دونوں  ملکوں کے مابین تعلقات  99  فیصد حد تک اچھی سطح پر پیش رفت حاصل کر رہے ہیں تو ایک فیصد معاملہ ایجنڈے میں آیا ہے۔"

 



متعللقہ خبریں