شام کو ایس 300میزائل نظام کی فراہمی شروع ہو گئی ہے: روس

روسی وزیر خارجہ سرگئ لیوروف نے کہا ہے کہ شام کو میزائل نظام کی فراہمی کا عمل شروع ہو چکا ہے جو کہ شامی فوج کی صلاحیتوں میں بہتری کا باعث بنے گا

1058946
شام کو ایس 300میزائل نظام کی فراہمی شروع ہو گئی ہے: روس

روسی وزیر خارجہ سرگئ لیوروف نے کہا ہے کہ شام کو میزائل نظام کی فراہمی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

زمین سے  فضا میں مار کرنے والا روسی ایس 300 میزائل نظام شامی فوج کی صلاحیتوں میں بہتری کا باعث بنے گا۔

 اس میزائل نظام کی شام کو منتقلی پر اسرائیلی حکومت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم ماسکو حکومت نے اسے نظر انداز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ 7 سالہ شامی تنازعے کے نتیجے میں تین لاکھ ساٹھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دیگر لاکھوں شامی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں