شام: نو فائر زون میں فائرنگ ایک شہری ہلاک 6 زخمی

ادلب کے نو فائر زون میں فائر بندی کے سمجھوتے کے باوجود بشار الاسد انتظامیہ اور اس کے حامی غیر ملکی دہشتگرد گروپوں کی ہلکی توپوں سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک 6 زخمی

1057371
شام: نو فائر زون میں فائرنگ ایک شہری ہلاک 6 زخمی

شام  میں ادلب کے نو فائر زون میں فائر بندی کے تحفظ کے لئے طے پانے والے سمجھوتے کے باوجود بشار الاسد انتظامیہ اور اس کے حامی غیر ملکی دہشتگرد گروپوں  کی  ہلکی توپوں سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک ہو گیا ہے۔

 قابل اعتماد مقامی ذرائع کے مطابق حاما کے لاتامنہ، ابوعبیدہ، حلب کے راشدین اور کیفرحمرہ ، ادلب کے تمانیہ ، تل مراک اور لازکئیہ  کے کرد داع  ایسے علاقے ہیں جہاں  فائرنگ جاری ہے۔

حالیہ حملے میں 17 ستمبر کو روس کے ساتھ طے پانے والے ادلب  کو اسلحے سے پاک کرنے پر مبنی سمجھوتے سے پہلے  کے مقابلے میں نسبتاً ہلکے اسلحے کی فائرنگ سے  ایک شہری ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

علاقے  پر حاکم فوجی مخالفین  اور ہیت التحریر الشام  نے بھی توپ فائرنگ سے حملوں کا جواب دیا ہے۔



متعللقہ خبریں