اہواز حملے میں امارات کو ملوث کرنے کا الزام بے بنیاد ہے:قرقاش

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا دہشت گردی اور تشدد کے خلاف مؤقف بڑا واضح اور تاریخی ہے جبکہ ایواز حملے سے متعلقایران کے حالیہ الزامات بے بنیاد ہیں

1055407
اہواز حملے میں امارات کو ملوث کرنے کا الزام بے بنیاد ہے:قرقاش

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا دہشت گردی اور تشدد کے خلاف مؤقف بڑا واضح اور تاریخی ہے ۔

انھوں نے اپنے ملک کے خلاف ایران کے حالیہ الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

انور قرقاش نے  گزشتہ  روز  اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ  ایران  میں امارات کے خلاف اشتعال انگیزی بدقسمتی کی بات ہے اور اس میں اہواز میں حملے کے بعد اضافہ ہوا ہے۔

 عرب امارات  کا دہشت گردی اور تشدد کے خلاف تاریخی مؤقف بڑا واضح ہے اور تہران کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

قبل ازیں، ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کیا تھا اور ان سے ایک اماراتی کی اہواز میں فوجی پریڈ پر حملے سے متعلق ٹویٹ پر بات چیت کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے گزشتہ  روز  اپنے  بیان میں کہا کہ ایران اس ٹویٹ کو اہواز شہر میں پریڈ پر حملے کی کھلی حمایت سمجھتا ہےالبتہ ترجمان نے اس لکھاری کو غلط طور پر اماراتی حکومت کا ایک سیاسی مشیر سمجھا ہے۔

 



متعللقہ خبریں