یمن کی طرف سے سعودی عرب پر راکٹ فائر

یمن کی طرف سے سعودی عرب کے جنوبی ضلعے ظہران پر راکٹ حملہ، مسجد سمیت بعض عمارتیں متاثر

1052446
یمن کی طرف سے سعودی عرب پر راکٹ فائر

یمن کی طرف سے سعودی عرب کے جنوبی ضلعے ظہران پر راکٹ حملے کے نتیجے میں مسجد سمیت بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق سول ڈیفنس کی ٹیموں کو ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں کی طرف سے یمن کی زمین سے فائر کئے گئے راکٹ کے جنوبی ظہران کے ایک گاوں میں گرنے کی اطلاع ملی ہے۔  

خبر میں کہا گیا ہے کہ  راکٹ گرنے کے نتیجے میں ایک مسجد، گھر  اور کنویں کو نقصان پہنچا ہے  تاہم کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

سول ڈیفنس ٹیموں  نے ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کر لی ہیں تاہم واقعے کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ یمن میں حوثیوں نے منتخب حکومت پر حملہ کیا اور سال 2014 سے لے کر اب تک دارالحکومت صنعاء سمیت بعض علاقوں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔

سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن فورسز مارچ 2015 سے لے کر اب تک حوثیوں کے خلاف جنگ میں منتخب حکومت کی فورسز کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

حوثی سعودی عرب کے یمنی سرحد  کے علاقوں پر ایک تواتر سے  میزائل  حملے کرتے رہتے ہیں۔

مذکورہ حملوں  کو زیادہ تر ائیر ڈیفنس سسٹموں کی مدد سے ناکام بنا دیا جاتا ہے تاہم بعض اوقات حملے جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں