مقتدی الصدر اور الامیری کے درمیان ملاقات،حکومتی تعاون کےلیے مفاہمت کا اعلان

عراق کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے مقتدی الصدر نے  الفتح التحاد  کے لیڈر  ہادی الامیری  کے  ساتھ حکومت بنانے کےلیے مفاہمت طے کی ہے

1048499
مقتدی الصدر اور  الامیری کے درمیان ملاقات،حکومتی تعاون کےلیے مفاہمت کا اعلان

 عراق کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے مقتدی الصدر نے  الفتح التحاد  کے لیڈر  ہادی الامیری  کے  ساتھ حکومت بنانے کےلیے مفاہمت طے کی ہے ۔

 خبر کے مطابق ، دونوں رہنماوں کے درمیان  نجف میں ملاقات ہوئی  جس میں  ملک میں جاری سیاسی  عدم مفاہمت کے باعث حکومت کے قیام  میں   حائل رکاوٹوں کو دور کرنے  پر غور کیا گیا ۔

 دریں اثنا٫ اس ملاقات کے بعد   النصر اتحاد  نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم کے لیے  حیدر العبادی امیدوار ہونگے۔

 یاد رہے کہ 12 مئی کو  ہونے والے عام انتخابات  کے بعد  سیاسی گروہوں کے درمیان   وزیراعظم،  پارلیمانی اسپیکر اور صدارتی امیدواروں  کے موضوع پر   اختلافات پائے جاتے تھے۔



متعللقہ خبریں