پاک ۔ ایران سرحدوں پر جھڑپ میں 4 مسلح حملہ آور ہلاک

سستان اور صوبہ بلوچستان  سے منسلک سیریوان تحصیل میں پاکستانی سرحدوں سے متصل علاقے میں سیکورٹی قوتوں اور ایک نا معلوم   مسلح گروہ کے درمیان تصادم ہوا

1041379
پاک ۔ ایران سرحدوں پر جھڑپ میں 4 مسلح حملہ آور ہلاک

ایران میں پاکستان کی سرحدوں کے جوار میں پاسداران ِ انقلاب فوج اور ایک مسلح گروہ کے درمیان جھڑپ میں مسلح گروہ کے 4 کارندے ہلاک  جبکہ ایک فوجی زخمی ہو گیا ۔

پاسدارن انقلاب  کے القدس ہیڈ کوارٹر  سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق کل سستان اور صوبہ بلوچستان  سے منسلک سیریوان تحصیل میں پاکستانی سرحدوں سے متصل علاقے میں سیکورٹی قوتوں اور ایک نا معلوم   مسلح گروہ کے درمیان تصادم ہوا۔ جس دوران 4 مسلح آور ہلاک  اور تین زخمی ہو گئے ، اسی دوران ایک فوجی بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

اس سے قبل 25 جون کو بھی  علاقے میں جھڑپ  میں 3 سیکورٹی اہلکار جان بحق ہو گئے تھے، جیش الا عدل نامی  گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری اپنے سر لی تھی ۔ ایران  کی جانب سے دہشت گرد قرار دیا گیا یہ گروپ سنی بلوچ عوام کے حقوق کا دفاع کرنے کا دعوی  کرتے ہوئے تہران انتظامیہ کے خلاف مسلح جدوجہد کر رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں