اسرائیلی فوجیوں نے ہٹ دھری کرتے ہوئے 8 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ  تحریری اعلامیہ میں دعوی کیا گیا ہےکہ مذکورہ فلسطینی شہری دہشت گرد ی کے واقعات میں ملوث ہیں

1038223
اسرائیلی فوجیوں نے ہٹ دھری کرتے ہوئے 8 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی  فوجیوں نے مقبوضہ دریائے اُردن کے مغربی کنارے   پر 8 فلسطینیوں کو زیر حراست لے لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ  تحریری اعلامیہ میں دعوی کیا گیا ہےکہ مذکورہ فلسطینی شہری دہشت گرد ی کے واقعات میں ملوث ہیں۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ   زیرِ حراست  لیے جانے والوں  کو  تفتیش کے لیے متعلقہ اداروں کے  حوالے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج  مقبوضہ  دریائے اردن کے  مغربی کنارے  اور مشرقی القدس  میں اکثر و بیشتر گھروں پر چھاپے مارتے ہوئے مختلف دعووں کے ساتھ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیتی رہتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں