ایران: ہم ترکی کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں

ترکی اور ایران ایک دوسرے کے اچھے دوست ہو سکتے ہیں اور ملّتوں  کے ارادے کو دھونس اور دھمکیوں سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا، امریکی پابندیوں کے مقابل ہم ترکی کا ساتھ دیں گے: بہرام قاسمی

1030588
ایران: ہم ترکی کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نےامریکہ کی ترکی کے خلاف اختیار کردہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر بات کرتے ہوئے قاسمی نے کہا ہے کہ "ترکی اور ترک عوام بیرونی دباو کے مقابل کامیاب ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے

حالیہ دنوں میں درپیش صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے مقابل ہم ترکی کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور ایران ایک دوسرے کے اچھے دوست ہو سکتے ہیں اور ملّتوں  کے ارادے کو دھونس اور دھمکیوں سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

قاسمی نے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے دیگر ہمسایہ ممالک کو بھی  ایران کو اپنے ساتھ محسوس کرنا چاہیے ۔



متعللقہ خبریں