ایران: احتجاجی مظاہرے میں فائرنگ ایک شخص ہلاک

ایران کے شہر کیریچ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک گاڑی سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا

1026072
ایران: احتجاجی مظاہرے میں فائرنگ ایک شخص ہلاک

ایران کے شہر کیریچ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک گاڑی سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق واقعے کے بارے میں  تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم یہ کہا گیا ہے کہ  مشتبہ قاتل کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کی نشاندہی ہو گئی ہے۔

مظاہرے کل رات ایران کے شہر اصفہان  سے شروع ہوئےا ور جلد ہی البرز صوبوں میں پھیل گئے ۔

مظاہروں میں اقتصادی مسائل کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور بعض مقامات پر مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

مظاہرے مختصر وقت میں دیگر شہروں میں پھیل گئے ہیں ، کیریچ شہر میں بھی حکومت مخالف نعرے لگانے والے مظاہرین اور  سکیورٹی فورسز کے درمیان کشیدگی کا سامنا ہوا۔



متعللقہ خبریں