غزہ: آزادی فلیٹ کے ایکٹیوسٹوں کے لئے سکیورٹی کا مطالبہ

ہم قابض قوتوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کے گرد کھڑی رکاوٹوں کو توڑنے کے لئے سویڈن اور ناروے سے عازمِ سفر ہونے والے آزادی فلیٹ کے راستے میں رکاوٹ نہ بنیں: ایتھم ابو سلیم

1021603
غزہ: آزادی فلیٹ کے ایکٹیوسٹوں کے لئے سکیورٹی کا مطالبہ

ناروے اور سویڈن سے ماہِ مئی میں عازم سفر ہونے والے آزادی فلیٹ کے آج  غزہ پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے اور اس دوران فلیٹ میں موجود ایکٹیوسٹوں کے لئے بین الاقوامی تحفظ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

غزہ میں رکاوٹیں توڑنے اور تعمیر نو کی قومی تحریک  کے ترجمان ایتھم ابو سلیم نے غزہ میں  منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم قابض قوتوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کے گرد کھڑی رکاوٹوں کو توڑنے کے لئے سویڈن اور ناروے سے عازمِ سفر ہونے والے آزادی فلیٹ کے راستے میں رکاوٹ نہ بنیں۔

ابو سلیم نے آزادی فلیٹ  میں شامل ایکٹیوسٹوں  کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی برادری سے سکیورٹی کی اپیل کی اور کہا ہے کہ "ہم 15 ممالک سے 36 ایکٹیوسٹوں پر مشتمل اس فلیٹ کے خیر مقدم کے لئے تیار ہیں"۔

واضح رہے کہ یہ فلیٹ 15 مئی کو ناروے اور سویڈن سے روانہ ہوا اور اس کا مقصد 2006 سے لے کر اب تک اسرائیل  کی طرف سے غزہ کے گرد کھڑی کی گئی رکاوٹوں میں شگاف پیدا کرنا ہے۔

فلیٹ میں سوار ایکٹیوسٹوں نے اپنے سفر کے دوران ہر بندرگاہ پر کہ جہاں انہوں  نے قیام کیا غزہ کے گرد کھڑی رکاوٹوں کے بارے میں آگاہی دی ۔

غزہ آزادی فلیٹ کا مقصد مسئلہ غزہ  سے متعلق آگاہی  اور شعور  پیدا کرنا اور رائے عامہ تشکیل دینا ہے۔



متعللقہ خبریں