عراق: بیروزگاری اوربجلی کی کمی کے خلاف احتجاج،14 افراد ہلاک 700 زخمی

جنوبی عراق میں بے روزگاری اور بجلی کی کمی  کے خلاف احتجاجی مظاہروں  میں اب  تک  14 افراد ہلاک اور 700 سے  زائد زخمی  ہو چکے ہیں

1017999
عراق: بیروزگاری اوربجلی کی کمی کے خلاف  احتجاج،14 افراد ہلاک 700 زخمی

جنوبی عراق میں بے روزگاری اور بجلی کی کمی  کے خلاف احتجاجی مظاہروں  میں اب  تک  14 افراد ہلاک اور 700 سے  زائد زخمی  ہو چکے ہیں۔

 یاد رہے کہ   جنوبی عراق کے ان مظاہروں کا دائرہ بغداد  تک پھیل چکا ہے  جنہیں ختم کرنے کےلیے  فوج نے  بھرپور طاقت کا استعمال  کیا ۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ  طاقت کے اس استعمال میں فوج بھی پیش پیش رہی جس نےمظاہرین کو بھیڑ بکریوں کی طرح   گاڑیوں میں  لادا  اور نا معلوم مقامات کی جانب لے گئے۔

 جنوبی شہروں میں بھی صورت حال قدرے   مشابہہ رہی جہاں  شیعہ مسلح گروہوں  کو  فوج نے  قابو میں کیا ۔

 یاد رہے کہ بجلی  کی کمی   کے خلاف    ان مظاہروں کا سلسلہ  بصرہ  مزکار،میسان اور نجف کے بعد بغداد تک پھیل چکا ہے۔



متعللقہ خبریں