تباہ کن جھڑپ کی دہلیز سے پلٹنے کے لئے تمام فریقین کا قدم پیچھے ہٹانا ضروری ہے: گٹرس

تمام فریقین کا قدم پیچھے ہٹانا ضروری ہے، کشیدگی میں مزید اضافہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی زندگیوں کو خطر میں ڈال دے گا: انتونیو گٹرس

1016972
تباہ کن جھڑپ کی دہلیز سے پلٹنے کے لئے تمام فریقین کا قدم پیچھے ہٹانا ضروری ہے: گٹرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے  اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی  کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریقین کا قدم پیچھے ہٹانا ضروری ہے۔

انتونیو گٹرس نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ غزہ اور اسرائیل کے جنوب میں بڑھتی ہوئی خطرناک کشیدگی اور تشدد نہایت درجے تشویشناک ہے اور اس دوران ہونے والے جانی نقصان پر ہمیں شدید افسوس ہے۔

گٹرس نے حماس اور فلسطینی گروپوں  سے سرحد  پر راکٹ فائر  کرنے اور تحریکی کاروائیوں کو بند کرنے اور اسرائیل کو  صورتحال کو زیادہ ہوا دینے سے پرہیز کرنے اور زیادہ سے زیادہ اعتدال کا مظاہرہ کرنے  کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کسی اور تباہ کن جھڑپ کی دہلیز سے پلٹنے کے لئے تمام فریقین کا قدم پیچھے ہٹانا ضروری ہے۔

انہوں نے اس خطرناک صورتحال کو ختم کرنے کے لئے فریقین کو اقوام متحدہ اور اقوام متحدہ مشرق وسطیٰ امن مرحلے کے منتظم اعلیٰ نکولائے ملادینوف کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی  اور کہا ہے کہ کشیدگی میں مزید اضافہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی زندگیوں کو خطر میں ڈال دے گا، غزہ میں درپیش  انسانی تباہی میں مزید اضافہ کر دے گا اور فلسطینی اقتدار کی غزہ واپسی کے ساتھ تعاون کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے سرحدی فوجیوں پر فائرنگ کا دعوی کر کے کل بعد دوپہر جنگی طیاروں اور ٹینکوں سے  غزہ پر  بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے  تھے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق   غزہ کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں  ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق کل دن بھر میں غزہ پر کئے گئے حملوں میں حماس کے مسلح ونگ عزت الدین  القاسم بریگیڈ  کے 15 اہداف کو نشانہ بنایاگیا۔

واضح رہے کہ 30 مارچ سے لے کر اب تک  غزہ کی سرحد پر جاری "گرینڈ واپسی مارچ" کے مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں کے حملوں کے نتیجے میں  140 سے زائد  فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں