حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر بیلسٹک حملہ

یمن کے حوثیوں کی طرف سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل کو سعودی عرب کے شہر حامس مشعت  کی فضاء میں تباہ کر دیا گیا

995962
حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر بیلسٹک حملہ

یمن کے حوثیوں کی طرف سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل کو سعودی عرب کے شہر حامس مشعت  کی فضاء میں تباہ کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ کے مطابق یمن سے حوثیوں کے فائر کردہ بیلسٹک میزائل کو سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز کی طرف سے عسیر کے شہر حامس مشعت  کی فضاوں میں تباہ کر دیا گیا ہے۔

خبر میں موضوع کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری طرف حوثیوں کے ٹیلی ویژن چینل المیسیرہ   کی خبر میں دعوی کیا گیا ہے کہ   حوثیوں نے بدر۔1 بیلسٹک میزائل سے عسیر کے شہر ابہا میں واقع سعودی عرب کی قومی پیٹرول کمپنی آرامکو کو نشانہ بنایا ہے۔



متعللقہ خبریں