بغداد: عمارت میں آگ بھڑک اٹھی،دوبارہ گنتی کےلیے محفوظ بیلٹ پیپرز جل گئے

عراقی دارالحکومت بغداد کے مشرقی حصے میں واقع اس عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جہاں حالیہ انتخابات میں استعمال ہونے والے بیلٹ پیپرز ذخیرہ کیے گئے تھے

989873
بغداد: عمارت میں آگ بھڑک اٹھی،دوبارہ گنتی کےلیے محفوظ بیلٹ پیپرز جل گئے

عراقی دارالحکومت بغداد کے مشرقی حصے میں واقع اس عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جہاں حالیہ انتخابات میں استعمال ہونے والے بیلٹ پیپرز ذخیرہ کیے گئے تھے۔

 یہ آتشزدگی ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب عراقی پارلیمان نے ان ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا  تھا۔

 12 مئی کو ہونے والے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے دعووں کے تناظر میں عراقی پارلیمان نے ڈالے گئے 10 ملین ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا تھا۔

 ان انتخابات میں حیرت انگیز طور پر شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کا انتخابی اتحاد کامیاب  ہوا تھا۔

  آگ  لگنے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں