مصر:معروف کارکن حازم عبدالعظیم گرفتار،صدر کے ناقد مانے جاتے تھے

مصر میں معروف سرگرم کارکن حازم عبدالعظیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن پرجھوٹی خبریں پھیلانے اور غیر قانونی تنظیموں سے روابط کے الزامات ہیں اور جوکہ موجودہ صدر السیسی کے بڑے ناقد مانے جاتے تھے

980416
مصر:معروف کارکن حازم عبدالعظیم گرفتار،صدر کے ناقد مانے جاتے تھے

مصر میں معروف سرگرم کارکن حازم عبدالعظیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 خبر کے مطابق، عبدالعظیم کو  گزشتہ ہفتے کو قاہرہ کے قریب سے حراست میں لیا گیاجن  پر جھوٹی خبریں پھیلانے اور غیر قانونی تنظیموں سے روابط کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

 عبدالعظیم نے چار سال قبل موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کے حق میں مہم چلائی تھی تاہم بعد ازاں وہ السیسی کے بڑے ناقد بن گئے تھے۔

 انہوں نے صدر کی حمایت کو اپنی ایک بڑی غلطی بھی قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ  وہ سابق صدر حسنی مبارک کے دور میں مواصلات کے نائب وزیر بھی رہ چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں