سعودی شہر نجران پرحوثی باغیوں کا میزائل حملہ، فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا

سعودی زیر قیادت اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ ہماری  فضائی  دفاعی قوت نے گزشتہ  شب یمن  سے  سعودی عرب پر داغا جانے والا بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کر دیا

978569
سعودی شہر نجران پرحوثی باغیوں کا میزائل حملہ، فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا

سعودی زیر قیادت اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ ہماری  فضائی  دفاعی قوت نے گزشتہ  شب یمن  سے  سعودی عرب پر داغا جانے والا بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کر دیا۔

 ترجمان کے مطابق، مار گرایا جانے والا میزائل حوثی  باغیوں نے داغا تھا۔

انھوں نے کہا کہ میزائل کا رخ نجران کی طرف تھا اور اسے جان بوجھ کر ایسی سمت  داغا   گیا جہاں  گنجان آبادی والے علاقے واقع  ہیں۔

بیلسٹک میزائل کو فضا میں تباہ کرنے کی کارروائی کے نتیجے میں اس کے چند ٹکڑے رہائشی علاقے میں گرے تاہم ان سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 



متعللقہ خبریں