امریکہ کون ہوتا ہے جو ایران اور دنیا پر اپنے فیصلے تھوپے:حسن روحانی

ایرانی صدر  حسن روحانی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے تہران کے خلاف  سخت  پابندیاں عائد کیے جانے کے بیان کے بعد دریافت کیا کہ وہ  ایران اور باقی دنیا کے لیے فیصلہ کرنے والے کون ہوتے ہیں

975999
امریکہ کون ہوتا ہے جو ایران اور دنیا پر اپنے فیصلے تھوپے:حسن روحانی

ایران نے امریکہ کی جانب سے سخت ترین اقتصادی اور معاشی پابندیوں کے نفاذ سے متعلق نئی حکمت عملی مسترد کر دی ہے۔

 ایرانی صدر  حسن روحانی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے تہران کے خلاف  سخت  پابندیاں عائد کیے جانے کے بیان کے ردِ عمل میں امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

حسن روحانی نے سی آئی کے سابق سربراہ مائیک پومپیو کو مخاطب کرتے ہوئے دریافت کیا کہ وہ  ایران اور باقی دنیا کے لیے فیصلہ کرنے والے کون ہوتے ہیں؟

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا یہ قبول نہیں کرے گی کہ امریکہ اُن کے لیے فیصلہ کرے کیونکہ تمام ممالک آزاد ہیں،ایران بھی آزاد ملک ہے ، ہم اپنی مرضی کے مطابق فیصلے کریں گے اور  ہم اپنی قوم کی حمایت میں اپنے راستے پر گامزن رہیں گے۔

 یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اُس وقت سے اضافہ ہوا  جب اسی ماہ امریکی صدر ٹرمپ نے سن 2015 میں طے پانے والے ایران کے جوہری معاہدےسے علیحدگی کا اعلان کیا۔

اس سے   قبل  پومپیو نے کہا تھا کہ امریکہ  اب ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے والا ہے تاکہ وہ اپنا جوہری اور میزائل پروگرام ترک کر دے۔

 



متعللقہ خبریں