نئی حکومت کی تشکیل میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہونگی:مقتدی الصدر

عراقی مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے کہا ہے کہ آئندہ عراقی حکومت میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں  کو  شامل  کیا جائے گا

975221
نئی حکومت کی تشکیل میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہونگی:مقتدی الصدر

عراقی مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے کہا ہے کہ آئندہ عراقی حکومت میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں  کو  شامل  کیا جائے گا۔

 یاد رہے کہ مقتدیٰ الصدر کے انتخابی اتحاد کو حالیہ انتخابات میں سب سے زیادہ پارلیمانی نشستیں حاصل ہوئی تھی۔

 12 مئی کو ہونے والے انتخابات میں کوئی ایک اتحاد واضح برتری حاصل نہیں کر پایا تھا جس کی بنا پر اب مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کے لیے بات چیت جاری ہے۔

گزشتہ  ہفتے کے روز وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات کے بعد مقتدیٰ الصدر نے بغیر تفصیلات بتائے کہا تھا  کہ آئندہ حکومت کا حصہ سب جماعتیں ہونگی ۔

 



متعللقہ خبریں